2 جون 2025ء کی صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور عدل و انصاف کے ساتھ شرعی احکام کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر زور دیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار و نگران اسلامی بہن کو اپنے اندر ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا چاہیئے اور اپنی حیثیت کو ماتحت تصور کرتے ہوئے نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے درمیان محبت و نرمی کے ساتھ دینی کام سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں دینی کاموں میں ٹائم مینجمنٹ، مسائل کے حل اور ترقی کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اسلامی بہنوں نے اہداف مقرر کئے اور دینی کاموں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔