8 محرم الحرام, 1447 ہجری
پشاور میں کوہاٹ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے لئے پروگرام کا انعقاد
Fri, 4 Jul , 2025
5 hours ago
پشاور: 01 جون 2025ء کو شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور شہر، صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع فیضانِ
صحابیات صدر ٹاؤن میں صبح 11 تا دوپہر 2 بجے تک ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی
کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کے حل کے لئے رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
کاموں کو فروغ دینے اور بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس
دوران اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا
کرنے اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔