پشاور: 01 جون  2025ء کو شعبہ 8 دینی کام کے تحت للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور شہر ،صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ٹاؤن میں قائم فیضانِ صحابیات میں 02:00 PM تا 05:00 MP ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں پشاور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے دعوتِ اسلامی کے پیغام کو کس طرح وسیع پیمانے پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

دورانِ سیشن گھر بیٹھے لوگوں تک آسانی سے نیکی کی دعوت پہنچانے کے طریقے، دینی کاموں کی ترقی، مسائل کے حل کے لئے آن لائن مشاورت اور مختلف آن لائن کورسز کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے کا طریقۂ کار بھی زیرِ بحث رہا۔

اسی طرح معلمات و مبلغات میں اضافہ، دینی حلقے لگانے، شعبہ قرآن ٹریننگ کے تحت مدرسات بڑھانے اور ماہِ جولائی 2025ء میں ہر ذیلی شعبے میں ایک کورس کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

شرکاء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے ایپلیکیشن میں معلومات اپلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور پشاور میٹروپولیٹن کی ماہانہ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اچھی اچھی نیتیں کیں۔