ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران
اسلامی بہنوں کی ماہانہ آن لائن میٹنگ
10 جون 2025ء کو دوپہر 12 تا 2 بجے تک پاکستان
کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران
اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ہر روز اپنے
اعمال کا جائزہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران و صوبائی نگران اسلامی
بہنوں کے سفر شیڈول اور کارکردگی شیڈول کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے، اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
واٹس ایپ چینل فالو کرنے، نئی جگہوں پر دینی کام شروع کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے
کے اہدا ف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔