22 جولائی 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مشاورت کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں 22 جولائی 2025ء کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اور بعض اراکین عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن شرکت کی۔

اس میٹنگ میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی JDS اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا نیز باقاعدہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مجلس بنانے اور ان سے دینی کاموں کے فوائد و امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بعض اراکین اسلامی بہنوں نے اپنی رائے پیش کیں جنہیں محفوظ کر لیا گیا تاکہ آئندہ اس کام میں بہتری لانے کے لئے ان پر عمل کیا جا سکے۔