12 صفر المظفر, 1447 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے کے
لئے ہر ماہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جاتا ہے جس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کے
سنتوں بھرے بیانات ہوتے ہیں۔
معمول
کے مطابق 17 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران کا
آڈیو لنک کے ذریعے بیان ہوا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے P.I.B
کالونی، کراچی کے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مبلغات کی تربیت سے متعلق مدنی پھول
بیان کئے جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تلفظ کی درستگی اور ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کی عادتِ
کریمہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔