صوبہ گلگت بلتستان کے شہر جٹیال میں 22 جون
2025ء کی دوپہر 3:00 سے 5:00 بجے تک ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی
حلقے جٹیال، سلطان آباد، رحمان آباد اور سکور کی کم و بیش 35 ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ذمہ داران کی تربیت کے لئے پاکستان مجلسِ مشاورت
کی نگران اسلامی بہن نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیااور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭منسلک، معلمات اور مبلغات کی فہرست تیار کرنا٭ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنا٭سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط
بنانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنا/پڑھانا٭نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز کرنا٭جولائی
2025ء میں”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کروانا۔
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر نگران و ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران سے ملاقات کی جبکہ ذمہ داران کی
نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے رسائل و تحائف تقسیم کئے گئے۔