راولپنڈی، 26 جون 2025 :
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان مجلسِ مشاورت آفس میں اسلامی بہنوں کے ساتھ ایک
اہم سیشن منعقد کیا گیا جس میں دفتر ذمہ دار، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، سافٹ ویئر،
فالو اپ اور فیڈبیک کی ذمہ داران سمیت 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ بعض اسلامی بہنوں نے آن لائن بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے دفتر ذمہ دار کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفتر ذمہ دار کا کردار بہت اہم ہوتا
ہے اور اسے اپنے کام کے طریقہ کار کو مؤثر و منظم بنانا چاہیئے۔
اس سیشن میں زیرِ بحث اہم نکات
شامل تھے:
٭دفتر ذمہ دار کو اپنا ٹائم وائز شیڈول بنانا
اور اس پر عمل درآمد
٭جے ڈی کے مطابق کام کرنے کی اہمیت
٭کارکردگی
بہتر بنانے کے لئے ذمہ دار کے ساتھ رابطہ مضبوط بنانا
٭دفتر کے ریکارڈ کو منظم انداز میں محفوظ کرنا
٭کمپیوٹر اسکلز کو بڑھانے کی ترغیب
٭شعبہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات