وزیرآباد، گجرات (26 جون 2025ء) -صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں ڈسٹرکٹ وزیرآباد
کے ذمہ داران کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کے سلسلے میں ایک اہم
مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات، علی پور چھٹہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سے شعبہ ذمہ
داران و نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبہ پنجاب مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی خدمات کی اہمیت پر روشنی
ڈالتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز
نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پابندی سے
شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ صوبہ پنجاب مشاورت
نے دینی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور شعبہ گلی
گلی مدرسۃالمدینہ کی کلاسز کے آغاز کے لئے اقدامات پر گفتگو کی جبکہ شعبہ قرآن ٹریننگ کورسز کے تحت ٹیچرز کی تربیت
اور یو سی سطح پر کورسز کروانا بھی گفتگو میں شامل تھا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیو یو سیز میں دینی
کام کے آغاز کے لئے اہداف دیئے گئے ساتھ ہی
ڈونیشن بکسز اور گھریلو صدقہ بکسز کا ریکارڈ تیار کرنے پر کلام کیا۔