21 جون 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام استور شہر، صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے بلند میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کا باقاعدہ آغاز صبح 10:00 بجے ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے لئے ٹیسٹ کے حوالے سے ذمہ داران کو ہدف دیا اور مدرسۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے بارے میں مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور اجتماعات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔

سیشن کے بعد تقریباًدوپہر 12:30 تا 1:30 بجے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ عوامی سطح پر نیکی کی دعوت دی ۔