16 محرم الحرام, 1447 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27
جون 2025ء کو ڈویژن شیخوپورہ میں صبح 11:00 تا 12:00 بجے تک فیضانِ صحابیات قصور
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عالمی و پاکستان سطح شعبہ رہائشی کورسز ذمہ دار اور صوبائی سطح کی شعبہ رہائشی کورسز ذمہ داران شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رہائشی کورسز کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ
لیا اور کارکردگی و کورسز کے انتظامات پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شعبے میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔