10 جولائی 2025ء کی دوپہر 4:00 تا شام 6:00 بجے تک اسلام آباد سٹی
کے جامعۃ المدینہ G-7 میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ایک سیشن منعقد
کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار کی خصوصی شرکت ہوئی جبکہ
نگرانِ اسلام آباد سٹی و مشاورت، زون نگران و مشاورت اور یوسی و سیکٹر نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن کے دوران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:کہ ذمہ
دار اسلامی بہن میں نرمی، اخلاص، دعوتِ دین کا جذبہ اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا
حوصلہ ہونا چاہیئے۔
اسی طرح صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو بے پردگی اور بے حیائی سے بچنے، نیک اعمال پر عمل
کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔
علاوہ ازیں سیشن میں شریک نگرانِ پاکستان مجلسِ مشارت اسلامی بہن نے سلائیڈز کے ذریعے دینی
کاموں کی کارکردگی پر رہنمائی کرتے ہوئےدینی کاموں میں ترقی پر حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کے
اہداف طے کئے۔
آخر میں تمام شعبہ جات کو فکرِ آخرت کے ساتھ
ساتھ دینِ اسلام کا کام مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے دین کے کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔