کراچی، 25 ستمبر 2025ء:

کراچی کے علاقے PIB کالونی میں 25 ستمبر 2025ء کودعوتِ اسلامی کی سابقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا”غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی عبادت و ریاضت“۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے محفل میں شریک اسلامی بہنوں کو غوثِ پاک کے سیرت کو اپناتے ہوئے اللہ پاک اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نیک اعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ محفل کے اختتام پر شرکا نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موئے مبارک کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ انفرادی کوشش کے ذریعے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔