فیصل آباد، 10 تا 11  ستمبر 2025ء :

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات، شعبہ تقسیم رسائل للبنات اور شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ للبنات کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 2 دن کا لرننگ سیشن منعقد کیا گیا۔

یہ سیشن 10 اور 11 ستمبر 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی تین ڈویژنز (فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال) سے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد شعبہ مکتبہ المدینہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ”عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اور محبتِ رسول کا جذبہ دلایا۔

اس دوران مذکورہ تینوں شعبہ جات کا تعارف سلائیڈز کے ذریعے کروایا گیا اور ذمہ داران کو شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے تعارف کی ویڈیوز دکھائی گئیں جبکہ Mail ID بنانے کے طریقۂ کار پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور ہر ذمہ دار کو Mail ID بنانے کا ہدف دیا گیا تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ شعبہ تقسیمِ رسائل کی رقم جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ کا فالو اپ کرکے اُن کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے اہداف مقرر کئے گئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کارکردگی فارمز اور شیڈول سمجھائے گئے نیز سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بذریعہ سلائیڈظاہری و باطنی اصلاح کی اہمیت بتائی گئی۔

اسی طرح پریکٹیکل طریقے سے اسٹال لگانے کا عملی طریقہ بتایا گیا اور اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کے حل پیش بتائے گئے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور شرعی مدنی پھول سمجھائے گئے۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور شعبہ تقسیم رسائل کی جاب ڈسکرپشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے HOD نے بذریعہ لنک”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیااور بکنگ میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ ہوااور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔