ایسٹ ڈویژن، کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں 28 اگست 2025ء کو  ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر ”محفلِ نعت“ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے درودِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے عورت کا اسلام سے پہلے کا حال اور بعدِ اسلام کی کیفیت بتائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو 1500 واں جشنِ ولادت خوب دھوم دھام سے منانے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نیک اعمال کا تحفہ پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔