30 اگست 2025ء  کو کراچی کے علاقے کھارادر پنجاب کالونی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی کے ابتدائی حالات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاقِ کریمہ کے متعلق حاضرین کو بتایا۔آخر میں یوسی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

محفلِ نعت کے بعد ایک سینئر ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا جس کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے اجتماعی طور پر زیارت کی۔