کراچی کے علاقے آگرہ تاج میں 29 اگست 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے محفلِ نعت کا آغاز ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہنوں نے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ محفل میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔

بعدازاں محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی تمام اسلامی بہنوں نے سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موئے مبارک (داڑھی کے بال مبارک) کی زیارت کی۔