23 جمادی الاخر, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں
کا فالو اپ لینے کے لئے 6 دسمبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام سب کانٹیننٹ
کی نگران اسلامی بہنیں،انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی نگران اور پاکستان مجلسِ
مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے نگرانِ شوریٰ کے گرینڈ اجتماع کے متعلق کلام کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن
میں گرینڈ اجتماع کی آئندہ تاریخ بھی شامل تھیں۔
Dawateislami