عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت امت کی اصلاح  کرنے کے لئے مختلف دینی کاموں کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاًمحفلِ نعت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

12 دسمبر 2025ء کو مہاجر کیمپ، بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی خانہ آباد کے موقع پر محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ہوئی۔

معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے محفلِ نعت کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتام دعا کروائی اور آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔