27 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2025ء کو کراچی کے
علاقے دستگیر میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ناظمہ اسلامی بہن کے مرحومین کے
ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت منعقد ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز کیا گیا جس کے بعد
نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود
اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔