پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سرگودھا میں ایڈیشنل کمشنر سرگودھا ڈویژن رائے محمد یاسر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ڈویژن ملک محمد اشرف اعوان، ڈی ایس پی سرگودھا صدر مہر اختر علی وینس، ریڈر ڈی پی او سرگودھاملک محمد وقاص اعوان،انچارج سیکورٹی سرگودھا چوہدری محمد آذر ندیم، سیاسی شخصیت ایڈووکیٹ ملک ربنواز فروکہ ، ایس ایچ او تھانہ سرگودھا صدر رانا محمد شاہد اقبال،ایس ایچ او تھانہ کینٹ سرگودھا رانا محمد اسد اویس، ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید ملک انصر اقبال جوڑا،ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ملک عمر عبداللہ اعوان، ترجمان سرگودھا پولیس شیخ صفدر اقبال، پی آر او ٹو ڈی پی او محمد خرم شہزاد اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص آئی ٹی کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے بنائی گئی چند ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے ان شخصیات کو فیضان مدینہ سرگودھا کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شان حسنین عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا) 


20 اپریل بروز ہفتہ خان پور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان  میں قائم فیضان مدینہ میں تقریبِ افتتاحِ بخاری شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ ، اساتذہ ، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیضان مدینہ خان پور میں ہونے والی اس تقریب میں سابق MPA میاں محمد شفیع ، MNA میاں غوث، سابق MPA چوہدری ارشد، MPA ڈاکٹر فیصل جمیل، اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر، MPA چوہدری اعجاز شفیع اور SHO سٹی ہدایت اللہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور امیر اہل سنت کے براہ ِ راست مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور مدنی پھول سماعت کئے۔

تقریب میں رکن شوریٰ و پنجاب مشاورت کے نگران حاجی محمد اسلم عطاری نے ان شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں امیر اہل سنت کی لکھی ہوئی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری مجلس رابطہ خان پور ) 


20 اپریل2024ء کو صوبائی اسمبلی سندھ، افتخار پیرزادہ اور ان کے بیٹے محمد علی  کنٹری منیجر سیمینس کمپنی اور آن اسپیشل ڈیوٹی آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کو مدنی مرکز میں موجود چند شعبہ جات اور ان کے آفسز کا دورہ کروایا اور پریزنٹیشن دی۔ شخصیات نے دورانِ دورہ رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد مولانا شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری سے ملاقات بھی کی۔

شخصیات نے وزٹ کرنے کے بعد مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کا وزٹ کرکے اور آپ لوگوں کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار آصف علی عطاری نے ٹنڈومحمد خان میں چیف جسٹس فیصل عرب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے چیف جسٹس فیصل عرب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور دنیا بھر سے لوگ تیزی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے قریب آرہے ہیں۔ ذمہ داران نے جسٹس فیصل عرب کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)


18 اپریل 2024 ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے فیصل آباد میں کئی اہم شخصیات ٭آر پی او فیصل آباد ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان ٭ریجنل آفیسر سپیشل برانچ ایس پی مہر محمد سعید ٭ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ڈی ایس پی جاوید اقبال ٭ایم پی اے میاں اجمل آصف ٭صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد میاں انوار الحق اور ٭پی ایس او ٹو آر پی او محمد شبیر سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات کئی امور پر تبادلۂ خیال ہوا ۔ صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اپریل 2024ء بعد نماز مغرب دنیابھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماع میں تلاوت کلامِ پاک، نعت شریف، بیان، ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول شریک ہوکر اپنی اصلاح کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ غوثیہ مسجد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ماڈل ٹاؤن ملیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان سحر فیز 7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر 03 میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری، میانوالی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد لطیف آباد میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اٹلی، یورپ کے شہر مولینیلا (Molinella) میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں مرحومین کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ساؤتھ کوریا کے شہر  تھیگو میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت کی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماپوتو شہر، موزمبیق میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 12 دینی کام کورس اور معلم کورس منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

مقامی مبلغینِ دعوتِ اسلامی سمیت بذریعہ ویڈیو لنک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کورس میں شریک طلبۂ کرام کو کورس کروایا اور انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔

اس دوران مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے تمام طلبۂ کرام کو احسن انداز میں 12 دینی کام کرنے اور دیگر مختلف کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 اپریل 2024ء بروز منگل رات 9:30 بجے ایک آن لائن ٹریننگ سیشن ہونے جارہا ہے جس کا عنوان اپنی صلاحیتوں کو اسلام کے لئے کیسے استعمال کریں؟“ ہوگا۔

اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری آئی ٹی پروفیشنلز،انجینئر،فنا نس ،ای ۔کامرس اسپیشلسٹ اور فری لانسر کے طور پر کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔مذکورہ شعبہ جات سے وابستہ افراد کو خصوصیت کے ساتھ سیشن جوائن کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ :رمضان رضا عطاری)


میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں ! دین اسلام حکمرانوں کو رعایا کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنےاور رعایا کو حکمرانوں کے حکم ماننے کی تاکید کرتا ہے حاکم کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں حکمرانوں کی بات سننا اور بقدر استطاعت اطاعت کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے : اللہ تعالی نے حکمرانوں کی اطاعت فرماں برداری کا جو حکم ارشاد فرمایا اُسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت واضح کر کے لوگوں تک پہنچا دیا اللہ عز و جل ہمیں نیک اور اچھے پرہیز گار حکمران نصیب فرمائے اور جائز امور کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے.

(1) اطاعت کرنا : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں ۔

صراط الجنان میں اس کی تفسیر میں لکھا ہے اس آیت سے ثابت ہوا کہ مسلمان حکمرانوں کی اطاعت کا بھی حکم ہے۔ جب تک وہ حق کے موافق رہیں اور اگر حق کے خلاف حکم کریں تو اُن کی اطاعت نہیں کی جائے گی: آیت میں " أولي الأمر" کی اطاعت کا حکم ہے اس میں امام، امیر، بادشاہ حاکم سب داخل ہیں۔ (تفسیر صراط الجنان، پارہ 5، ص 230)

(2) ناپسند یدہ بات پر صبر کرنا : حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جسے اپنے حاکم سے کوئی ناپسندیدہ شے پہنچے تو اُس کو چاہیے کہ صبر کرے کیونکہ جو سلطان سے ایک بالشت بھی دور نکلا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔ ( ریاض الصالحین جلد 5 ، ص 657)

(3)اہانت نہ کرنا : حضرت سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : " جس نے سلطان کی اہانت کی، اللہ عزوجل اُسے ذلیل کرے گا" ۔ ( ترمذی شریف، حدیث 2231)

(4) بات سننا :حضرت ام الحصین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم پر ناقص الاعضاء غلام حاکم بنا دیا جائے جو تم کو اللہ کی کتاب سے چلائے اُس کی سنو اور اطاعت کرو. (مرآۃ المناجح , جلد 5 ص 382)

(5) حکم ماننا: حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مسلمان پر حاکم کا حکم سننا اور اُس کی اطاعت کرنا لازم ہے چاہے وہ حکم اس کو پسند ہو یا نہ ہو سوائے گناہ کے حکم کے کہ جب گناہ کا حکم دیا جائے تو اُسے نہ سننا لازم ہے اور نہ ہی اُس کی اطاعت کرنا لازم ہے. (مسلم ، کتاب الامارة،حدیث 4763)

اللہ عزوجل ہمیں حاکم کا حکم ماننے اور اس کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔


معاشرے کا حکومتی نظام رعایا اور حکمرانوں سے مل کر چلتا ہے دین اسلام حکمرانوں کو دعایا کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے اور حکمرانوں کا حکم ماننے کی تاکید کرتا ہے جیسے حکمرانوں پر دعایا کی دیکھ بال لازم ہے ویسے ہی دعایا پر بھی اپنے حکام کی اطاعت و فرمانبرداری لازم ہے اور حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں کیونکہ حکمرانوں کی مخالفت سے اسلام کی اجتماعیت کو نقصان پہنچتا ہے افتراق و انتشار کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جبکہ شریعت اسلامیہ کو مسلمانوں کا متحد رہنا پسند ہے ہاں اگر کوئی امیر یا حاکم شریعت اسلامیہ کے خلاف کوئی حکم دے تو اس معاملے میں اسکی اطاعت واجب نہیں بلکہ ناجائز و گناہ ہے۔ آئیے اب ہم حاکم کے حقوق سنتے ہیں؟

(1) حاکم کی اطاعت کرنا: علامہ ابو عبد الله محمد بن احمد قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حاکم اگر کسی جائز کام کا حکم دے تو اسکی اطاعت کرنا واجب ہے اور اگر نا جائز کام کا حکم دے تو ہرگز اسکی اطاعت نہ کی جائے پھر اگر وہ ناجائز کام کفر ہو تو مسلمانوں پر اس حاکم کو معزول کرنا واجب ہے۔ (ریاض الصالحین جلد 5 ص634)

(2)ظالم حکمران کے خلاف بغاوت نہ کرنا: حضرت سیدنا علامہ عبد الرحمن ابن جوزی رحمة الله علیہ فرماتے ہیں حکمران اگرچہ ظالم ہوں مگر پھر بھی ان کے خلاف بغاوت کی ممانعت ہے کیونکہ بغاوت ایک ایسا فتنہ ہے جو جان و مال اور عزت کو ہلاک کر دیتا ہے حاکم کے خلاف بغاوت کرنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے محل بنوایا اور شہر کو تباہ کر دیا۔ (ریاض الصالحین جلد 5 ص 642)

(3) حاکم سے جھگڑا نہ کرنا : علامہ ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا اگر کوئی حاکم سے جھگڑے تو اسکی گردن اڑا دو۔ (یہ خطاب حکمرانی میں جھگڑنے والے اور اس کی بیعت لینے والے دونوں کو شامل ہے (مرقاة المفاتيح ، كتاب الامارة والقضاء، الفصل الاول 260/7 حدیث3679)

(4)حکمرانوں کے عیب ظاھر نہ کرنا: حضرت سیدنا زید رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں جب اپنے حقوق کے بارے میں دعا کرو تو اپنی آواز پست رکھو کیونکہ بلند آواز سے دعا کرنے میں ظالم حکمرانوں کے عیوب لوگوں پر ظاھر ہوں گے جو ان کے لیے بے عزتی کا سبب بنیں گے اور حکمران اسے اپنے لیے گالی سمجھیں گے اور یہ موجب فتنہ وفساد ہے۔ (ریاض الصالحین جلد 5 ص 653)

(5)سلطان کی توھین نہ کرنا : حضرت سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جس نے سلطان کی اھانت کی اللہ اسے ذلیل کرے گا (ریاض الصالحین جلد 5 ص 659)

پیارے پیارے بھائیو ان تمام اقوال اور احادیث سے معلوم ہوا کہ دعایا کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے حکمران کی اطاعت کرنی چاہیے ہاں اگر وہ برائ کا حکم دے تو اطاعت واجب نہیں بلکہ نا جائز اور گناہ ہے اسکی اصلاح کے لیے اللہ سے دعا کرنی چاہیے اور اپنی اصلاح کی طرف بھی بھر پور توجہ دینی چاہیے کیونکہ رعایا کے برے اعمال کے سبب ہی برے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں لوگ حکمرانوں کو تو برا بھلا کہتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اگر دعایا سدھر جائے تو حکمران بھی سدھر جائے گے اللہ تعالٰی ہمیں حکمرانوں سے محفوظ فرمائے اور نیک حکمران عطا فرمائے ۔

یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔