ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری، نگرانِ  شعبہ شہزاد احمد عطاری اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا جائز لیا جن میں شعبہ قافلہ، شعبہ نیک اعمال، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان، شعبہ مدنی کورسز، شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے کی ستمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک کی کارکردگی شامل تھی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے حالیہ تقرری پر کلام کیا اور سابقہ کارکردگی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)