کنزالمدارس بورڈ کے تحت پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز
میں 02 مئی کو اسلام آباد میں تقریب منعقد
ہوگی
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام ہونے والے
امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں 02 مئی 2025ء کو Award Distribution Ceremony كا انعقاد كيا جارہا ہے۔یہ تقریب اسلام آباد
میں قائم جناح کنوینشن سینٹر،کلب روڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز رات نو بجے ہوگا جس میں پوزیشن
ہولڈر طلبہ جناح کنوینشن سینٹر میں خود آکر جبکہ طالبات کے گھر میں سے کوئی اسلامی
بھائی تقریب میں آکر اعزازی شیلڈ اور تحائف
حاصل کریں گے۔
تقریب میں میزبانی
کے فرائض دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری انجام دیں گےجبکہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری تقریب میں خصوصی
بیان فرمائیں گے اور پوزیشن ہولڈرز کو
انعامات و اعزازی شیلڈز پیش کریں گے۔
اس موقع پر
کنزالمدارس بورڈ کے صدر و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید مدنی اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجود ہوں
گی۔
واضح رہے کہ اس
تقریب میں پچھلے دو تعلیمی سالوں 2023-24 اور
2024-25 کے
پوزیشن ہولڈرز کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد و راولپنڈی اور گرود و نواح کے عاشقانِ رسول سے اس تقریب میں شرکت کی
درخواست ہے۔