پنجاب کے علاقے  شاہ کوٹ، ڈسٹرکٹ ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات کاافتتاح کیا گیا جس میں ڈویژن نگران، نگرانِ شعبہ ، صوبائی ذمہ دار اور اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے فیضانِ صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھولوں دیئے اور اُن کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے فیضانِ صحابیات کے تحت گلی گلی مدرسۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز کرنے اور اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرنے کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)