صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم ہری پور کیمپس میں 01 مئی 2024ء کو اسٹوڈنٹس نے Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس موقع پر کیمپس میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

دورانِ سیشن ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

01 مئی 2024ء کو سیال موڑ، پنجاب پاکستان میں دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم سیال موڑ کیمپس میں اسٹوڈنٹس نے  Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس موقع پر کیمپس میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے متعلق اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

دورانِ پروگرام ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب کے شہر ٍاوکاڑہ کی جامع مسجد غلامانِ رسول میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت حج ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں محارم اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران و مبلغین نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ نگران حاجی منیر عطاری نے حج کے متعلق شرعی احکام پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھ کر حج کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں جبکہ جامع مسجد غلامانِ رسول کے بیسمنٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے علیحدہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حج کے بارے میں اسلامی بہنوں کی دینی و شرعی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ڈسٹرکٹ سطح کےذمہ دار قاری عباس عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کتاب ”رفیق الحرمین“ اور رسالہ ”حج و عمرہ کا آسان طریقہ“ تحفے میں دیئے۔( رپورٹ: قاری عباس علی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سرسیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے آڈیٹوریم میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، وائس چانسلر اور پروفیسرز سمیت دیگر اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کی مختلف امور پردینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق بتایا۔

اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی یونیورسٹی کے رجسٹرار، وائس چانسلر اور پروفیسرز سے ملاقات ہوئی جس میں چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔( رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضان صحابیات میں 2مئی 2024ء کو ڈویژن فیصل آباد شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری کے معاون مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی اور صوبائی و پاکستان سطح کے ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے نیز گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت 01 جون 2024ء سے شروع ہونے والے ”مدنی قاعدہ کورس“ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کاموں کے متعلق سوالات و جوابات کا بھی سلسلہ ہوا۔( رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں قائم جناح کنونشن سینٹر میں کنز المدارس بورڈ کے زیر اہتمام 8 مئی 2024ء بروز بدھ عظیم الشان Convocation Ceremonyکا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں مفتیان کرام، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شرکت کریں گے۔

اس عظیم الشان تقریب میں (9:50 PM) مفتی اہلسنت شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور (10:20 PM) نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے مخصوص انداز میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر کنز المدارس کے تحت پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس Convocation Ceremony میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کا راستہ دکھاتا ہے آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں کذّاب ( یعنی بہت بڑا جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔

( مسلم ، ص1078 ، حدیث : 6639 )

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جوابپڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیرِ اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انصاری چوک ملتان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (پاکستان) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت یکم جون 2024ء سے ہونے والے کورسز کے حوالےسے ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق یکم جون 2024ء سے ہونے والے 2 گھنٹے کامدنی قاعدہ کورس پاکستان کے ہر یوسی میں منعقد کیا جائے گا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ ( رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اپریل 2024ء بروز پیرمظفر آباد ڈویژن، کشمیر میں شعبہ جامعۃ المدینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ، شعبہ عشر، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، شعبہ فنانس، شعبہ عطیات بکس، شعبہ جی ایس بی، شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ پرائیویٹ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف ہوئی جس کے بعد نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد عطاری نے یومیہ حاضری اور شعبہ کارکردگی کا اندراج و اتفاق سمیت نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ نظر رکھا جائے اس پر کلام کیا۔

اسی طرح نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

میٹنگ کے دوران مولانا ڈاکٹر محمد انس رضا عطاری مدنی (اسسٹنٹ پروفیسر NCBA&E)نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور مختلف امور پر اُن کی ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے مولانا ڈاکٹر محمد انس رضا عطاری مدنی کو تحائف پیش کئے۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میدیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پاکستان سطح اور صوبائی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے بھی شعبے کے متعلق کلام کیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے رمضان عطیات کی کارکردگی وصول کی اور آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبے کی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ شعبہ نے باکسز بڑھانے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔اختتام پر رکنِ شوریٰ اور نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میدیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پاکستان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور رمضان عطیات کی کارکردگی وصول کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

نگرانِ شعبہ نے شعبے کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید ترقی کا ذہن دیا ۔مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارگردگی کی حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحفے تقسیم کئے۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میدیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)