الحمد اللہ عزوجل بروزبدھ 24 اپریل2024کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں انٹرنینشل افئیر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سالہ تخصص فی الدعوہ کورس کا اختتام ہوا  اس کورس میں مدنی اسلامی بھائیوں کو مجلس کورسز کے تحت تمام دینی کورسز اور دینی کاموں کا پریکٹکل، انگلش، وعربی کورسز اور کچھ سیلکڈڈ اسلامی بھائیوں کو دیگر لینگوئج کا سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ وقتا فوقتا امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،نگران شوری وارکین شوری، مفتیان کرام نے بھی شرکائے کورس کی تربیت کی ۔

اس کورس کے فارٖغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی اختتامی نشست میں اراکین شوری نے شرکاء کو ہر وقت اور ہر جگہ میں دینی کاموں کا فروغ دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

ارکین شوری حاجی عبدالحبیب عطاری،حاجی رفیع العطاری،حاجی اطہر عطاری ،حاجی امین عطاری،ابو ماجدشاہد عطاری مدنی اور حاجی علی عطاری کے ہاتھوں سے تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: محمد مبشر مدنی انٹرنیشنل افئیر آفس (تخصص فی الدعوہ کورس)کانٹینٹ رائیٹرشعیب احمد)


قراٰن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اپریل 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-D میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو ہاتھوں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کروائےگئے۔

عالمی سطح پر لوگوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت ورہنمائی کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے ملنے والے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

5 اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ افریقن اور نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی جانب سے ساؤدرن افریقہ ریجن کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُس کا حل بتایا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


4 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی  کاموں کے سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق کلام کرتے ہوئےاجتماعات میں ہونے والے اعلانات کی تیاری کےبارے میں مدنی پھول دیئے۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کےدیگر دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اپریل 2024ء کو لاڑکانہ ڈویژن کی ذمہ داران  کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نگران کے ساتھ مربوط رہنے،مدنی مشورے میں پابندی سے شرکت کرنے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سفری شیڈول، ماہانہ 8 دینی کام، شعبہ جات کے اہداف کی تکمیل اور سالانہ ڈونیشن کو بروقت مکمل کرنا شامل تھا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ  مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران کا 9 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےملک سطح کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے 8 اپریل 2024ء کو پاکستان بھر کی صوبائی و ڈویژن نگران  اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف کو جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


لوگوں کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اپریل 2024ء کو شعبہ شارٹ کورسز للبنات،  شعبہ فیضان مرشد للبنات، شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد کرنےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر تینوں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنیں بھی شریک تھیں۔

6 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کی سرگودھا    ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے شخصیات سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ہر ہفتے کی رات کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی دینی، دنیاوی اور روحانی تربیت فرماتے ہیں۔

اس سلسلے میں آج ہفتے کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول فیضان مدینہ میں آکر شرکت کی سعادت پائیں گے۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے دنیا بھر میں مدنی مذاکرہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جہاں علاقے کے اسلامی بھائی کسی مقام پر جمع ہوکر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طورپر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہیں۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا خزانہ حاصل کریں۔