تفصیلات کے مطابق ملکِ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر 30 اپریل کو قائد ِاعظم اسٹیڈیم   اور یکم مئی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے عظیم الشان اجتماعات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر مینارِ پاکستان اور میرپور کشمیر میں ہونیوالا اجتماع ملتوی کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مدنی مرکز لاہور میں ہونے والا پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ملتوی کردیا ہے ۔ انہوں نے شعبے کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ تمام شعبہ ذمہ داران اپنے شعبے کا شیڈول بنالیں۔ اسی طرح پنجاب کے ذمہ داران جن کا میرپور میں مشورہ ہونا تھا وہ وہاں کا سفر نہ کریں بلکہ مشورے کے بعد پنجاب کا ہی شیڈول بنالیں۔