شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حاصل پور میں عظیم الشان زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تاجران سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں مفتی علی اصغر عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ القدسیہنے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتائے۔

اس کے علاوہ مفتی صاحب نے شرکائے کورس کو اپنی زکوٰۃ دعوتِ اسلامی کو دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود تاجران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی مشورہ  ہواجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔

نگران پاکستان نےشعبے کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کی اور ڈونیشن بکس کی آمدن بڑھانے نیز مزید بکسز رکھوانے کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔


گزشتہ دنوں اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت  فیصل عطاری کے گھر پرتاجراسلامی بھائیوں کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران و تاجر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور حلال تجارت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ نگران پاکستان نے حلقے کے اختتام پر دعا کروائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں  شبہاز عطاری کے گھر تاجراسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگا یا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجر برادران سے ملاقات کی اور اسلامی بھائیوں کو تجارت کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول دیئے۔ 


21 مارچ 2022 ء کو مصری شاہ لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت بعد نماز ظہر تاجر برادران کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا  گیا جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے کئی تاجران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے تاجروں کو دعوت اسلامی کے شعبےجات کا تعارف کراتے ہوئے دینی و سماجی خدمات بھی بتائی ، راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی جس پر تاجروں نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروائے اور مزید دوسروں سے مدنی عطیات لے کر جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔


گزشتہ دنوں چاہ میراں بازار لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے مختلف تاجروں کے درمیان  مدنی حلقہ لگایا جس میں تاجروں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور راہ خدا میں خرچ کر نے کے فضائل بیان کئے جس پر مدنی حلقے کے آخر میں کئی تاجروں نے عطیات جمع کروائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ صوبۂ سندھ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیو ں کامدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے ماہ رجب المرجب میں نفلی روزے رکھنے، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں پھول ارشاد فرمائے۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تاجران میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پاکستان کے علاقے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت شالیمار ٹاؤن  لاہور کے لنک روڈ پر واقع قادریہ مسجد میں شخصیات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیرِ اہتمام واپڈاٹاؤن  لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاسمیٹک کمپنی کے بڑے تاجران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے نمازکے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری 2022 ء کو  لاہور ، منٹگمری روڈ آٹو مارکیٹ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کا سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور کے نگران حاجی افضل عطاری صاحب اور ایسوسی ایشن کے ممبران و تاجران نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ”نماز کے متعلق “ گفتگو کی اور دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات پیش کیں جس پر حاضرین نے دعوت اسلامی کے کاموں کو سراہا۔(رپورٹ: سید شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار مجلس تاجران، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)