شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر لاہور میں قائم منٹگمری روڈ آٹو مارکیٹ میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے ممبر اور بڑے تاجران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران ِشعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور حاجی افضل عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائےحلقہ کے درمیان کتاب ’’نماز کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 22 دسمبر 2021ء بروز بدھ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں النور رائس ملز کےاونر،مختلف تاجروں اور شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے’’خوفِ خدا کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دعوت ِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شاہ عالم مارکیٹ لاہور کے تاجر چوہدری شفیق کے گھر پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کے ذمہ دار ونگرانِ شعبہ ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اس اجتماعِ پاک میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا اہتمام ہوا جس میں کراچی کے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت بذریعہ مدنی چینل ملک و بیرونِ ملک سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نگرانِ شعبہ ندیم عطاری،تمام زون و اراکینِ کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اورڈویژن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ ندیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت15 دسمبر 2021ء بروز بدھ ذمہ داران نے سیالکوٹ  میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے صدر چیمبر آف کامرس کو مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت ذمہ داران نے لیاقت آباد انڈر گراؤنڈ مارکیٹ ، خالد کلاتھ مارکیٹ اورسپر مارکیٹ کا دورہ کیا جس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ 27دسمبر2021ءکو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کے سلسلےمیں مارکیٹ کے ذمہ دار فرمان عطاری، انڈر گراؤنڈ مارکیٹ کے صدر شاہد اور خالد کلاتھ مارکیٹ میں جوائنٹ جنرل سیکرٹری خرم سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کےہمراہ مشاورت کی۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تاجران کو تین دن کے مدنی وقافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔واضح رہے 27دسمبر2021ء کو ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں 5دسمبر2021ءبروزاتوار صدر کراچی کادورہ کیا جس دوران انہوں نےصدرکےمختلف تاجران سےملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےتاجران کونیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں منعقدہونےوالےتاجراجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پرتاجران نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکااظہار کیا۔(رپورٹ: بلال اعوان کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیاجس میں اراکینِ کابینہ اورڈویژن ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں لاہور شمالی جنوبی نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران حاجی افضل عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کافالواپ لیا۔

نگرانِ شعبہ نےدینی کاموں میں مضبوطی اورتقرری کےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی جس پرمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوبھرپوراندازمیں کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےتاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےزون ذمہ دار زریاب عطاری کےہمراہ انڈر گراؤنڈ مارکیٹ لیاقت آباد کراچی کادورہ کیاجس دوران انہوں نےایک تاجراسلامی بھائی کےگھرسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےحلقےمیں شریک عاشقانِ رسول کو قراٰن پاک سیکھنے سکھانے اور پانچوں نمازیں باجماعت اداکرنے کا ذہن دیا۔

اس دوران ذمہ داران نےمارکیٹ کےمختلف تاجران سےملاقات کی اور انہیں 7دسمبر2021ءکومنعقدہونےوالےتاجراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پرتاجران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ 8دسمبر2021ءکو12دن کےایبٹ آبادجانےوالےمدنی قافلےمیں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام 7دسمبر2021ءبروزمنگل تقریباً9:30 بجےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں کپڑے سے وابستہ  تاجر ان سمیت کثیرعاشقانِ رسول کےلئے عظیم الشان تاجراجتماع کاانعقادکیاجارہاہے۔

اس اجتماعِ پاک میں کامیاب تاجرکی پہچان اوراسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی تجارت کرنےکےحوالےسے مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمداطہرعطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے،تمام تاجرحضرات ناصرف خود بلکہ اپنےدوست احباب کےہمراہ اس عظیم الشان اجتماعِ پاک میں ضرورشرکت کریں ۔(رپورٹ:حمزہ علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےزون ذمہ دارکےہمراہ دینی کاموں کےسلسلےمیں محمودآبادمیں گولڈ مارک(کپڑےکی) مارکیٹ کادورہ کیا۔

اس دوران انہوں نےایک تاجراسلامی بھائی کی دکان پرسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں ریجن ذمہ دارنےسنتوں بھرابیان کیا،دوران بیان 7دسمبر2021ءکودعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےتاجراجتماع کی دعوت دیتےہوئےمارکیٹ کےتاجران کوبھر پور انداز سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ مارکیٹ میں ہفتہ واردرس وبیان کااہتمام کرنےکےحوالےسےمشاورت کابھی سلسلہ رہاجس پروہاں موجودتاجراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)