محمودآبادمیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں
کاسلسلہ،7دسمبرتاجراجتماع کی دعوت

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےتاجران کےتحت ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےزون ذمہ دارکےہمراہ دینی کاموں
کےسلسلےمیں محمودآبادمیں گولڈ مارک(کپڑےکی) مارکیٹ کادورہ کیا۔
اس دوران انہوں نےایک
تاجراسلامی بھائی کی دکان پرسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں ریجن ذمہ دارنےسنتوں
بھرابیان کیا،دوران بیان 7دسمبر2021ءکودعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےتاجراجتماع
کی دعوت دیتےہوئےمارکیٹ کےتاجران کوبھر پور انداز سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنےکی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام ملتان کےایک ہوٹل میں عظیم الشان تاجراجتماع کاانعقادہواجس
میں کثیر تعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن مولاناحاجی محمدعمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوروہاں موجوداسلامی
بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نےاسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی تجارت کوجاری رکھتےہوئےاپنی
زندگی گزارنےکاذہن دیاجس پرتاجران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام کورنگی
کابینہ دو نمبر مدینہ مارکیٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ گیارہویں
شریف کا انعقادہواجس میں کثیر تعدادمیں تاجران نے شرکت کی۔

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےتاجران کےریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے زون ذمہ دارکےہمراہ ملیرکابینہ
کراچی کادورہ کیا ۔
بعدنمازِظہر درس وبیان کاسلسلہ ہواجس میں ریجن
ذمہ دارنےدعوتِ اسلامی کےتحت 7دسمبر2021ءکو ہونےوالےتاجراجتماع اور ہفتہ وارمدنی
مذاکرےمیں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
بعدازاں ریجن ذمہ دارنےمقامی ذمہ داراسلامی
بھائیوں کےہمراہ مدنی مشورہ کیاجس میں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں سمیت دیگراہم
نکات پرتبادلہ ٔخیال کیاجن میں سےچند یہ ہیں:
ذمہ داران کی لسٹ کااپڈیٹ۔
7دسمبر2021ءتاجراجتماع کی تیاری۔
8دسمبر2021ءکو12دن کےمدنی قافلوں میں سفر۔
یومِ تعطیل اعتکاف ۔
عطیات مہم(ٹیلی تھون) کےحوالےسےنکات۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے دینی کاموں کےسلسلے میں
شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار محمد ساجد
عطاری سے مشاورت کی۔
اس دوران انہوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں اور امیر قافلہ سے ملاقات کرتےہوئےاپنے شعبہ رابطہ
برائے تاجران کےدینی کاموں کےحوالے سے اہم نکات پرتفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت
پچھلےدنوں لانڈھی ہول سیل مارکیٹ 6 نمبر کراچی میں
گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی عاشقانِ
رسول نےشرکت کی۔
اس موقع پرریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےوہاں
تاجراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئےانہیں 24 ،25 ،26نومبر2021ءکو مدنی قافلےمیں
سفرکرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےدعوتِ اسلامی کےتحت
ہونےوالےفیضانِ نمازکورس کرنےکےحوالےسے تاجران کی ذہن سازی کی۔
گوجرانوالہ میں تاجراجتماع کاانعقاد، کلاتھ مارکیٹ
کے ہول سیل تاجران کی شرکت
.jpeg)
پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےتاجران دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام
گوجرانوالہ میں تاجراجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں کلاتھ مارکیٹ کے ہول سیل تاجران
سمیت دعوتِ اسلامی کےنگران ِزون ،نگران کابینہ اوردیگرذمہ داران نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفوررضاعطاری نےاسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئےعالمی سطح پرہونےوالی
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران گوجرانوالہ
زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت
گزشتہ دنوں ایمن آباد کامونکی کابینہ میں دینی
حلقےکااہتمام ہواجس میں مارکیٹ کےبڑےتاجران سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےسنتوں
بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تاجران کےتحت
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورےکااہتمام ہواجس میں ریجن ذمہ دار
حمزہ علی عطاری نے اراکینِ کابینہ سے 12دینی کاموں پرتبادلۂ خیال کیا۔
اس کےعلاوہ مدنی قافلوں کی تیاری کےحوالےسےبھی
کلام کیاگیانیز7دسمبر2021ءکوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے تاجراجتماع
کےسلسلےمیں مشاورت ہوئی۔
بعدازاں21دسمبر2021ءکومدنی مشورہ طےپایاجس میں ڈویژن
اور مارکیٹ ذمہ داران کا تقرر کرنےکاذہن دیاگیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت
پچھلےدنوں الفلاح مارکیٹ کی جامع مسجد فیضانِ کنزالایمان میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماعِ میلادکاانعقادہواجس میں مقامی
اسلامی بھائیوں سمیت کثیرتعدادمیں تاجران نےشرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجودعاشقانِ
رسول کو فیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینےاور مدنی قافلوں میں سفرکرنےکی
ترغیب دلائی جس پراجتماع میں شریک تاجروں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت
پچھلےدنوں حفیظ سینٹر لاہور میں محفلِ میلادمنعقدکی گئی جس میں چیئرمین اتحاد گروپ
حفیظ سینٹر وممبران، موبائل و لیپ ٹاپ ڈیلرز
اوردیگر بڑے تاجروں نے شرکت کی۔
اس دوران پاکستان سطح کےذمہ دار نگران شعبہ
رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے سرکارِدوعالمﷺ کی سیرتِ طیبہ کے خوبصورت
پہلو بیان کرتےہوئےآپ کی سیرت کےمطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا۔
اس کےعلاوہ صبرکرنےکےفضائل بھی بیان
کئےگئےنیزنگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کرواتےہوئے دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکےحوالےسے ذہن سازی
کی۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس
ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت 7نومبر2021ءبروزاتوارہونےوالےعطیات
مہم(ٹیلی تھون)کےسلسلےمیں
کراچی ریجن کےمختلف کابینہ میں بستے (اسٹال) لگائےگئے۔