26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام ملتان کےایک ہوٹل میں عظیم الشان تاجراجتماع کاانعقادہواجس
میں کثیر تعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن مولاناحاجی محمدعمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوروہاں موجوداسلامی
بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نےاسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی تجارت کوجاری رکھتےہوئےاپنی
زندگی گزارنےکاذہن دیاجس پرتاجران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
بعدازاں
تاجران نےنگرانِ شوریٰ سےملاقات کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی
کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےتاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)