دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  نگرانِ مجلس تاجران پاکستان کی زیرِ صدارت سرگودھا زون میں ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں سرگودھا، بھلوال کوٹ مومن، چکوال، خوشاب اور دیگر علاقوں کے ذمہ داران نے کا اجلاس میں شرکت کی۔ نگرانِ مجلس تاجران پاکستان نےشرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے اور اپنے شعبے کے کاموں بحسنِ خوبی انجام دینے کی ترغیب دلائی۔


رکن زون سیالکوٹ مجلس تاجران محمد دانش عطاری کا پچھلے دنوں ایکسیڈنٹ ہوگیا جس  کے باعث ان کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔نگرانِ مجلس تاجران کی جانب سے جب امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اطلاع ملی تو آپ نے محمد دانش عطاری کے نام عیادت کا پیغام جاری کیا جس میں انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ عیادت کے پیغام میں دعا کرت ہوئے بانیِ دعوتِ اسلامی کا کہنا تھا ”یارب المصطفے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دانش عطاری کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما، مولائے کریم انہیں صحت و رحتوں عافیتوں بھری طویل زندگی عطا فرما، تندرستی عطا فرما ، الٰہ العالمین! جان و مال دین و ایمان عزت و آبرو کی حفاظت فرما، بے حساب مغفرت ان کا مقدر فرما، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

آپ کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی بیماری یا مصیبت آئے تو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس میں آخرت کا فائدہ ہے یا نقصان، یقینا مسلمان کے لیے فائدہ ہی فائد ہ ہے لہذا بیماری کے ثواب پر نظر رکھتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنا چاہیے، اس سلسلے میں ایک حدیث پاک سنئے اور اپنی دل کو ڈھارس بندھائیے۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”ایک بارہم  مدینہ کے تاجدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ مسکرادیئے، ہم نے عرض کی یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۱ مسکرانے کی وجہ ؟ ارشاد فرمایا! مجھے مومن پر تعجب ہے کہ وہ بیمار ہونے پر غمگین ہوتا ہے حالانکہ اگراسے پتا چل جائے کہ بیماری میں کتنا ثواب ملتا ہے تو اللہ پاک سے ملاقات کرنے یعنی وفات پانے تک بیمار رہنا ہی پسند کرے۔

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علی محمد

آپ نے انہیں ترغیب دلائی کہ ”ہوسکے تو پچیس سو روپے کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے ، مدنی قافلے میں رضائے الہی کے لیے سفر کرکے دعائے شفا کیجئے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی پابندی کیجئے، زہے نصیب کم از کم بارہ مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیت فرمالیجئے ، مدنی چینل پر ہی صحیح ایک گھنٹہ بارہ منٹ کم از کم دیکھ لیجئے۔ “

یاد رہے! نگرانِ مجلس تاجران نے محمد دانش عطاری سے ان کے گھر جاکر ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 24 اگست2019ء کو گجرانوالہ  میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت ذمہ داران نے ملتان شریف کے ایک تاجر اسلامی بھائی  شیخ عرفان منظورسےملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران کے تحت گجرانوالہ زون سے تاجروں نےذمّہ داران کے ہمراہ  KPK کے علاقے پارس میں قافلے میں سفر کیا ۔دورانِ قافلہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اورقافلے کے جدول کے مطابق مدنی حلقوں کا سلسلہ رہا جس میں سنّتیں اور آداب سکھائی گئیں۔واضح رہےکے اس قافلے میں گجرانوالہ، حافظ آباد ،وزیر آباداور گکھڑ ڈی سی کالونی کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران اور زون ذمّہ داران سمیت کابینہ ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس تاجران نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت اوتھل بلوچستان  میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تاجران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ مجلس تاجران بھی موجود تھے ۔ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت خضداربلوچستان میں بھی تاجراجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو مدنی پھول دئیے۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت ذمّہ داران نے نیوکراچی کی نوری مارکیٹ کی ایک دکان پر مدنی حلقہ لگایاجس میں مارکیٹ کے دوکانداروں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کی۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت نیپا فرنیچر مارکیٹ میں بھی ایک دکان پر مدنی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت کم وبیش دنیا کے 200ممالک اور 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔اسی میں ایک شعبہ” مجلس تاجران“ بھی ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں تاجروں کے درمیان مدنی کام کررہی ہے

14 جولائی2019ء بروز اتواربعد نماز مغرب جمن شاہ چوک تحصیل اوتھل بلوچستان میں تاجران اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع وقوع پذیر ہواجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور مجلس تاجران کے کراچی سطح کے ریجن ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیانات کئے

اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس تاجران اور مجلس تاجران براے گوشت کے ذمّہ دارا ن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ محمد اطہر عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور اپنے شعبے مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔