محمد دانش عطاری کے ایکسیڈنٹ پرامیر اہلِ سنت اور نگران مجلس تاجران کی عیادت
رکن زون سیالکوٹ مجلس تاجران محمد دانش عطاری کا پچھلے
دنوں ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے باعث ان کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔نگرانِ مجلس
تاجران کی جانب سے جب امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو
اطلاع ملی تو آپ نے محمد دانش عطاری کے نام عیادت کا پیغام جاری کیا جس میں انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی
ترغیب بھی دلائی۔ عیادت کے پیغام میں دعا کرت ہوئے بانیِ دعوتِ اسلامی کا کہنا تھا ”یارب
المصطفے جل
جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دانش عطاری کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما، مولائے کریم انہیں صحت و رحتوں عافیتوں
بھری طویل زندگی عطا فرما، تندرستی عطا فرما ، الٰہ العالمین! جان و مال دین و ایمان
عزت و آبرو کی حفاظت فرما، بے حساب مغفرت ان کا مقدر فرما، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آپ کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی بیماری یا مصیبت آئے
تو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس میں آخرت کا فائدہ ہے یا نقصان، یقینا مسلمان کے لیے
فائدہ ہی فائد ہ ہے لہذا بیماری کے ثواب پر نظر رکھتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنا چاہیے، اس سلسلے میں ایک حدیث
پاک سنئے اور اپنی دل کو ڈھارس بندھائیے۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”ایک بارہم مدینہ کے تاجدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت
میں حاضر تھے کہ آپ مسکرادیئے، ہم نے عرض کی یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
۱ مسکرانے کی وجہ ؟ ارشاد فرمایا! مجھے مومن پر تعجب ہے کہ وہ بیمار ہونے پر غمگین
ہوتا ہے حالانکہ اگراسے پتا چل جائے کہ بیماری میں کتنا ثواب ملتا ہے تو اللہ پاک سے ملاقات کرنے یعنی وفات پانے تک بیمار
رہنا ہی پسند کرے۔
صلوا علی الحبیب
صلی اللہ تعالیٰ علی محمد
آپ نے انہیں
ترغیب دلائی کہ ”ہوسکے تو پچیس سو روپے کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم
فرمادیجئے ، مدنی قافلے میں رضائے الہی کے لیے سفر کرکے دعائے شفا کیجئے ، ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی پابندی کیجئے، زہے نصیب کم از کم بارہ مدنی
مذاکروں میں شرکت کی نیت فرمالیجئے ، مدنی چینل پر ہی صحیح ایک گھنٹہ بارہ منٹ کم
از کم دیکھ لیجئے۔ “
یاد رہے! نگرانِ
مجلس تاجران نے محمد دانش عطاری سے ان کے
گھر جاکر ان سے عیادت کی اور ان کی جلد
صحت یابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔