دعوتِ اسلامی  کی مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ارشد محمود کے دفتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوت اسلامی ونگران زون نے” خوف آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 28اکتوبر2019ء کو گلستان جوہر کابینہ کراچی میں واقع سیلیبریشن بینکیوٹ میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مختلف مارکیٹوں سے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں کی جانے  والی دینی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 29اکتوبر2019ء کوذمہ داران نے  رکنِ کابینہ کے ہمراہ سائٹ ایریا کراچی میں رینجرز اور پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد سلطان عطاری،مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت15 اکتوبر2019ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،اراکینِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس تاجران نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور یومیہ کارکردگی کو سافٹ وئیر میں پُر کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ چیمبر آف کامرس بہاولپور میں President چوہدری محمد اقبال اور سابق پریزیڈنٹ سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ ریجن ذمّہ دار نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے شخصیات کومکتبۃ المدینہ کے مدنی رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ،محمدمامون رضا عطاری مدنی،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  جوہر ٹاؤن لاہور میں12اکتوبر2019ء کو زاہد مختار نظامی (ڈی ایس پی پنجاب پولیس) کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس تاجران کے ریجن ذمہ نے ”علمِ دین کی فضیلت“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد ندیم عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں10اکتوبر2019ء تاجر اجتماع ہوا جس میں کمپنی کے مالکان اور اسٹاف نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ مجلس تاجران نے ”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی شان “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو نمازوں کی پابندی اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمدسلطان عطاری، رکنِ کابینہ مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تاجران کے تحت ذمّہ داران نے نگران معاون ریجن حیدرآباد اور ریجن مجلس تاجران کے ہمراہ نواب شاہ میں چیمبر کامرس کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ، محمد مظفر عطاری،نگران، مجلس تاجران)


مجلس تاجران کے تحت سائٹ ایریا میں قائم  ایک کمپنی میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا جس میں کمپنی میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضو کا طریقہ، غسل کا طریقہ اور نماز کے عملی طریقے سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ بھی بتایا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کےتحت DHA ڈیفنس لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور کے تاجر عبدالرزاق جیولرزکے گھر تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت اور خوش قسمت کون؟“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والےمدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا نیز شرکا کو یہ بھی ترغیب دلائی کہ وہ اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماع بھیجا کریں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پچھلے دونوں شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں ایک دکان کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس ِ تاجران  کے ریجن ذمّہ دار نے شکر اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں دکان کے خیروبرکت کے لئے دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 6 اکتوبر2019ء  کو ایکسپو سینٹرمیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپوٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)