28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کی مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈرگ ایسوسی ایشن
کے صدر حاجی ارشد محمود کے دفتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوت اسلامی
ونگران زون نے” خوف آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں بھرپور
تعاون کی ترغیب دلائی۔