28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں سائٹ ایریا
کراچی میں قائم سندھ یونین گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف سرکاری افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمد سلطان عطاری،رکن کابینہ سائٹ ایریا،
مجلس تاجران )