پنجاب
کے شہر قصور میں سنّتوں بھرا اجتماع،تاجر اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
جیل روڈ کار مارکیٹ پنجاب میں سنّتوں بھرا اجتماع
مختلف کمپنیز کے اونرز اور کار شوروم کے مالکان
کی شرکت
تفصیل:
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد کی ڈویژن ملت روڈ میں شخصیات کا مدنی
حلقہ ہوا جس میں مجلس تاجران کے ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری، مجلس
تاجران پاکپتن زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 6جنوری
2020ء بروز منگل فیصل آباد ریجن پاکپتن زون بصیرپور کابینہ حویلی لکھا ڈویژن میں
مدنی دورہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو ہول سیل مینوفیکچرنگ مارکیٹ میں مدنی کاموں کے لیے ذہن
دیا گیا اور مارکیٹ کے لئے ذمہ دار مقرر کرنے اور ان کےلئے مدرسۃالمدینہ
بالغان لگانے سے متعلق ترغیب دلائی گئی۔
لاہور ڈیفنس میں فینسی لائٹ شوروم کا افتتاح مبلغِ دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا بیان
یکم جنوری2020 ء بروزبدھ ظہر کی
نماز کے بعد لاہور ڈیفنس میں فینسی لائٹ شوروم کا افتتاح ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں
تاجران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شکر کی
اہمیت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 4 جنوری2020
ء بروز ہفتہ شاہ پور ملتان روڈ کابینہ چونگ بازار والی مسجد لاہور میں جز وقتی
فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ داران، مارکیٹ ذمہ داران اور
تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز درست پڑھنے
کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نمازوں کو درست طریقے سے پڑھنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
تاجران
کا سنّتوں بھرا اجتماع، مفتی علی اصغر صاحب کا بیان
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 2جنوری 2020ء کو لاہور ریجن میں سنّتوں بھرا اجتماع
ہوا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مارکیٹ میں درپیش اہم تجارتی مسائل بیان کئے
جس میں سے چند مسائل درج ذیل ہیں: ٭بینکوں کے ساتھ کئے جانےوالے ناجائز معاہدے ٭امپورٹ،ایکسپورٹ کے تعلق سے اہم مسائل ٭شراکت اور پارٹنر شپ کے تعلق سے اہم مسائل ٭ انویسٹمنٹ کیسے کریں؟ ٭مشترکہ
خاندانی کاروبار کے مسائل ٭کاروبار کے شریعہ
موڈ کو کس انداز پر سیکھا جائے؟ ٭ادھارلین
دین اور اہم مسائل ٭ پراپرٹی کے کام میں نت نئے مسائل ٭کاروباری فراڈ کی مختلف شکلیں ٭خاندانی کاروبار میں کسی ایک کے انتقال کے بعد پیدا
ہونے والے مسائل۔(رپورٹ:ندیم عطاری،
نگران مجلس تاجران)
تاجر اسلامی بھائیوں کا قافلہ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی پہنچ
گیا
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے
تحت لاہور سے تاجر اسلامی بھائیوں کا
قافلہ بذریعہ بغدادی طیارہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچا ۔ اس موقع پر انہوں نےجلوسِ غوثیہ، گیارہیں شریف کے
مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سےملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔نیز مدنی چینل پر براہِ راست نشر کئے جانے والے سلسلے ”احکامِ تجارت“میں شرکت کی اور سوالات
بھی کئےجبکہ واپسی پر انہوں نے کراچی ایئر پورٹ کی مسجد میں اجتماع کا اہتمام بھی
کیا۔
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں سائٹ ایریا
کراچی میں قائم سندھ یونین گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف سرکاری افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمد سلطان عطاری،رکن کابینہ سائٹ ایریا،
مجلس تاجران )
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں سائٹ ایریا
کراچی میں قائم سندھ یونین گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف سرکاری افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمد سلطان عطاری،رکن کابینہ سائٹ ایریا،
مجلس تاجران )