تاجران کا سنّتوں بھرا اجتماع، مفتی علی اصغر صاحب کا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 2جنوری 2020ء کو لاہور ریجن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مارکیٹ میں درپیش اہم تجارتی مسائل بیان کئے جس میں سے چند مسائل درج ذیل ہیں: ٭بینکوں کے ساتھ کئے جانےوالے ناجائز معاہدے ٭امپورٹ،ایکسپورٹ کے تعلق سے اہم مسائل ٭شراکت اور پارٹنر شپ کے تعلق سے اہم مسائل ٭ انویسٹمنٹ کیسے کریں؟ ٭مشترکہ خاندانی کاروبار کے مسائل ٭کاروبار کے شریعہ موڈ کو کس انداز پر سیکھا جائے؟ ٭ادھارلین دین اور اہم مسائل ٭ پراپرٹی کے کام میں نت نئے مسائل ٭کاروباری فراڈ کی مختلف شکلیں ٭خاندانی کاروبار میں کسی ایک کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والے مسائل۔(رپورٹ:ندیم عطاری، نگران مجلس تاجران)