دعوتِ اسلامی کے شعبے  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء بروز بدھ فیصل آباد، پاکپتن شریف، عارف والاکے مقامی میرج ہال میں تاجران اجتماع ہوا جس میں رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران ریجن فیصل آباد حاجی محمد رفیع عطاری نے تاجر کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

تاجر اجتماع میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید، چیف ایگزیکٹو مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ شیخ محمد اسلم کی خصوصی شرکت مزید ان کے علاوہ سابقہ صدر سبزی منڈی چوہدری سلطان، چوہدری عمران امرتسری صدر جناح چوک، رانا رضوان، شیخ سجاد خالد اور چوہدری افضل سیڈ ایسوسی ایشن اور سینکڑوں تاجران اور عمائدین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 12 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے زون ذمہ دار، اراکین کابینہ، ڈویژن اور مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے شیڈول، کارکردگی، نیٹ ورک کو مضبوط کرنے، اور تاجران میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔حاجی غلام الیاس عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبے کو روزانہ 2 گھنٹے دینے اور مارکیٹوں میں اولاً 3 دینی کاموں کو شروع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری، آفس ذمہ دار ریجن فیصل آباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے زیر اہتمام 9 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے تاجران میں مدنی کام کو بڑھانے اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مارکیٹوں میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیاگیا۔

اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار ساجد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام شور کوٹ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجر اور شہر کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ ٹاؤن کامونکی میں تاجر اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں تاجر حضرات نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے 4ہزار مدارس المدینہ اور 851 جامعات المدینہ کی خدمات اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔  بعد ازاں نگران مجلس تاجران نے شرکا کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کو اپنانےاور عشق مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بڑھانے کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کے اونرز نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان میلاد النبی اور اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے اختتام تاجروں کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب عجائب القرآن اور سنتیں اور آداب تحفے میں پیش کی۔


مجلس تاجران دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر چوہدری شفیق کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود اور لاہور شہر کے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔ مجلس تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت فیصل آباد کے شہر  چک جمرہ میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی وزیر اور شہر کے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس  تاجران کے تحت پچھلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری مجلس تاجران نے 1 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے ہمراہ ملتان ریجن ڈویژن احمدپورشرقیہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا ۔

نیکی کی دعوت میں مبلغ دعوت اسلامی نے مختلف دکان داروں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کام میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: خواجہ فدا اللہ عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ احمدپورشرقیہ کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  تاجران کے تحت پچھلے دنوں زون ذمہ دار مجلس تاجران مظفر حسین عطاری نے صدر انجمن تاجران رانا مشتاق احمد

ترنڈہ محمد پناہ سےملاقات کی اورانھیں 4 اکتوبر2020 کوہونےوالے تاجر اجتماع کی دعوت دی جس پر رانا صاحب نے انجمن تاجران کو اجتماع میں شرکت کروانے کی نیت کا اظہار کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے رانا مشتاق احمد کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کام میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: قاری احسان عطاری نگران کابینہ اوچ شریف)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  پچھلے دنوں سپر الیکٹرک اسٹور تھانہ بازار عارف والا میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون مجلس تاجران نے درس و بیان کا سلسلہ کیا اور 4 اکتوبر2020 کو ہونے والے نگران شوریٰ کے بیان کو تاجروں سمیت دیکھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن +ساہیوال+اوکاژہ زون فیصل آباد ریجن)


26 اگست 2020 بروز بدھ ریجن ذمہ دار مجلس تاجران محمد اویس عطاری اور نگران کابینہ حاجی  اشفاق احمد عطاری نے رحیم یار خان میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے تاجروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر تاجروں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔