
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے
تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سکھر شہر میں
حیدر آباد ریجن کے تاجران ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
.jpeg)
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
گزشتہ دنوں
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تاجروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

گزشتہ دنوں
لاہور میں جنرل سیکٹری انجمن تاجران منٹگمری وایبٹ روڈ( خدمت گروپ) چیئرمین سٹینڈنگ
کمیٹی آٹوز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری کے گھر مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات نے شرکت کی۔
.jpeg)
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران
شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم
عطاری نے لاہور الرحمن گارڈن میں منعقدہ افطار
اجتماع میں سنتوں بھرابیان کیا۔
نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری کا دورہ اور فطاراجتماع میں بیان
.jpeg)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی، کھارادر کی اقبال مارکیٹ میں شخصیات میں مدنی حلقہ ہوا جس میں زکوٰۃ اور
نماز کورس کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ مارچ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: بلال اعون عطاری، کارکردگی ذمہ دار)
چیمبرآف کامرس حیدر آبادمیں تاجران کی بذریعہ مدنی چینل تاجر اجتماع میں شرکت
.jpg)
7 مارچ 2021ء کو چیمبرآف
کامرس حیدر آباد میں تاجر اجتماع
دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت چیمبر کے عہدیداران نے شرکت
کی۔
اجتماع کے بعد نگران کابینہ حیدر آباد حاجی محمد
سہیل رضا عطاری نے شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا
اور تحائف پیش کئے۔ تاجران نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں بھی کیں۔
(رپورٹ: محمد سہیل عطاری،ریجن ذمہ
دار شعبہ مزارات اولیاء)
.jpeg)
شعبہ رابطہ
برائے تاجران کے زیر انتظام مینار پاکستان ٹمبر مارکیٹ
لاہور میں 25فروری2021ء بروز جمعرات مدنی حلقہ ہوا جس میں شوز فیکٹری کے اونروز سمیت مختلف افراد نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں مبلغ
دعوت اسلامی حافظ محمد عابد عطاری زون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان وقت جیسی عظیم نعمت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں وقت دینے کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئے فیضان آن لائن کورس کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبے رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام 17 فروری 2021ء بروز بدھ فیصل آباد،
پاکپتن شریف، عارف والاکے مقامی میرج ہال میں تاجران اجتماع ہوا جس میں رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران ریجن فیصل آباد حاجی
محمد رفیع عطاری نے تاجر کو کیسا ہونا
چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
تاجر
اجتماع میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید، چیف ایگزیکٹو مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ شیخ
محمد اسلم کی خصوصی شرکت مزید ان کے علاوہ
سابقہ صدر سبزی منڈی چوہدری سلطان، چوہدری
عمران امرتسری صدر جناح چوک، رانا رضوان، شیخ
سجاد خالد اور چوہدری افضل سیڈ ایسوسی ایشن
اور سینکڑوں تاجران اور عمائدین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام 12 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیصل آباد کے زون ذمہ دار، اراکین کابینہ، ڈویژن اور مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے ریجن ذمہ
دار حاجی غلام الیاس عطاری نے شیڈول، کارکردگی، نیٹ ورک کو مضبوط کرنے، اور تاجران
میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔حاجی غلام الیاس عطاری نے شرکا کو دعوت
اسلامی کے شعبے کو روزانہ 2 گھنٹے دینے اور مارکیٹوں میں اولاً 3 دینی کاموں کو
شروع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
کاشف عطاری، آفس ذمہ دار ریجن فیصل آباد)
شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن تا کابینہ سطح کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.png)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے زیر
اہتمام 9 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن تا کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دار
حمزہ علی عطاری نے تاجران میں مدنی کام کو بڑھانے اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران
کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مارکیٹوں میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن
دیاگیا۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار ساجد عطاری بھی موجود تھے۔