دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایشیا کی بڑی مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ میں اسلم ٹوائز کے اونر کے آفس میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف تاجران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو بیان کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  شجرکاری مہم کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری ہےجس میں وقتاًفوقتاًشجرکاری کی جا رہی ہے۔پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شجرکاری اجتماع کے سلسلے میں سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی اور سائیڈ لمیٹڈ کے ایم ڈی منور علی مہر سے ملاقات کی اور انہیں اس اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور کی آٹو پارٹس کی بڑی مارکیٹ منٹگمری روڈ پارٹس مارکیٹ میں ایک دکان کاافتتاح ہواجس میں  دعوتِ اسلامی کے نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر شہر کے بڑی سطح کے تاجروں نے شرکت کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری کا شاہ عالم مارکیٹ میں چند جیولرز کی دوکان پر جانا ہوا جہاں انہوں نےعاشقانِ رسول کو امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا یومِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کا پیغام سنایا جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 7 ستمبر کے دن اپنی تمام پروڈکٹس پرسات فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں آل پاکستان اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے بانی و سربراہ ندیم شیخ نے پریزیڈنٹ  انصاف اسپورٹس و کلچرل ونگ PTI پاکستان شیر زمان عالم کےہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری وریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران حمزہ علی عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ساتھ ہی دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا ۔

دورانِ وزٹ وائس پریزیڈنٹ اویس صدیقی، جنرل سیکریٹری سید مقصود احمد، میڈیا کو آرڈینیٹر دانیال عطاری، ترجمان جمیل الرحمٰن قادری عطاری اور اور فرقان الرحمٰن بھی موجود تھے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں پاکستان کے بڑے ڈیلر النور رائس کارپوریشن کے گھر واپڈا ٹاؤن میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 5ستمبر2021ءبروزاتوار کامونکی میں تاجر محمد زاہد کی والدہ کی سالانہ برسی کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر زون ذمہ دار قمر الدین عطاری نے’’ نعمت کا شکر اور والدین کی قدر‘‘پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی ۔ اس اجتماعِ پاک میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ (رپوٹ: محمد رضوان عطاری ڈویژن نگران کامونکی شرق ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24اگست2021ءبروزمنگل  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت حاصل پور شہر میں تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں فیکٹری، شوروم اونرز اورشہر کےبڑے تاجروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان’’ دنیا میں آنے کامقصد‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکاکو اپنی زندگی نیک اعمال میں گزارنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سےوابستہ ہونے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا۔ (رپوٹ: عبدالرسول عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9اگست2021ءبروز پیرصدیق پیلس سادھوکی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران  کے تحت ایک تاجر شخصیت محمد شہباز کی والدہ کے لئےایصال ثواب اجتماع ہوا۔اس موقع پر زون ذمہ دار رابطہ برائے تاجران قمر الدین عطاری نے’’ فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی اپنی آخرت سنوارنے کا ذہن دیا ۔اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی ۔ (رپوٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 29 جون 2021ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی والدہ مرحومہ کی برسی کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بڑے تاجروں کے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے ”ایصالِ ثواب کی اہمیت اور وفات کے بعد اولاد کا اپنے والدین سے کیسا تعلق ہوتا ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الرسول، آفس ذمہ دار برائے تاجران)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمدحسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طوردینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، عبد الرسول، آفس ذمہ دار شعبہ تاجران)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام کامونکی شرقی ڈویژن میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے بعد محمد ارسلان عطاری کو شعبہ اصلاح اعمال کے حوالے سےگائیڈ کیا جبکہ نگران صاحب کی مشاورت سے ذیلی حلقہ ذمہ دار بھی مقرر کیا گیا۔اجتماع میں موجود اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل بھی تقسیم کی گئی۔