پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے بشارت رندھاوا، صدر صرافہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرکریانہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرانجمن آڑھت ایسوسی ایشن چوک اعظم،  غلہ منڈی چوک اعظم آڑھتیوں، ڈسٹری بیوٹرز،انویسٹرز،رئیل اسٹیٹ اورپراپرٹی ایڈوائزرسمیت دیگرتاجران سےملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ زون شعبہ رابطہ برائے تاجران غلام یاسین عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے پورےشہرمیں مدنی پرچم، 12ویں کےپینافلیکس اور بڑےہولڈنگ بوڈزپرپینافلیکس لگانےکے حوالے سےاہم نکات پر گفتگو کی،اس دوران چوک اعظم ڈویژن تاجران ذمہ دارظفرعطاری بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چوک اعظم میں شعبہ رابطہ برائےتاجران (دعوتِ اسلامی)کےزیرِ اہتمام 12ربیع الاول کی شَب سنتوں بھرا اجتماعِ میلاد خورشیداسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ: غلام یاسین عطاری رکن زون شعبہ رابطہ برائےتاجران لیہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)