دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت 7اکتوبر2021ءبروزجمعرات شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں ایک دکان کے افتتاح کے موقع پر نگرانِ شعبہ برائے تاجران نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس دکان کا وزٹ کیا،اس دوران نگرانِ شعبہ نے تاجروں کو نیک اعمال کرتےہوئےاپنی تجارت کواسلامی طریقوں کےمطابق کرنے کاذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تاجروں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بھی کروایا اور دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیارکرنےکے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)