دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران کے تحت گجرانوالہ زون سے تاجروں نےذمّہ داران کے ہمراہ  KPK کے علاقے پارس میں قافلے میں سفر کیا ۔دورانِ قافلہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اورقافلے کے جدول کے مطابق مدنی حلقوں کا سلسلہ رہا جس میں سنّتیں اور آداب سکھائی گئیں۔واضح رہےکے اس قافلے میں گجرانوالہ، حافظ آباد ،وزیر آباداور گکھڑ ڈی سی کالونی کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران اور زون ذمّہ داران سمیت کابینہ ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس تاجران نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت اوتھل بلوچستان  میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تاجران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ مجلس تاجران بھی موجود تھے ۔ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت خضداربلوچستان میں بھی تاجراجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو مدنی پھول دئیے۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت ذمّہ داران نے نیوکراچی کی نوری مارکیٹ کی ایک دکان پر مدنی حلقہ لگایاجس میں مارکیٹ کے دوکانداروں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کی۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت نیپا فرنیچر مارکیٹ میں بھی ایک دکان پر مدنی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت کم وبیش دنیا کے 200ممالک اور 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔اسی میں ایک شعبہ” مجلس تاجران“ بھی ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں تاجروں کے درمیان مدنی کام کررہی ہے

14 جولائی2019ء بروز اتواربعد نماز مغرب جمن شاہ چوک تحصیل اوتھل بلوچستان میں تاجران اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع وقوع پذیر ہواجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور مجلس تاجران کے کراچی سطح کے ریجن ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیانات کئے

اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس تاجران اور مجلس تاجران براے گوشت کے ذمّہ دارا ن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ محمد اطہر عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور اپنے شعبے مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔