مجلس تاجران کے مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت اوتھل بلوچستان میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تاجران
سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ مجلس تاجران بھی موجود تھے ۔ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔
اسی طرح مجلس تاجران کے تحت خضداربلوچستان میں بھی تاجراجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں
مقامی تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکاکو مدنی پھول دئیے۔
اسی طرح مجلس تاجران کے تحت ذمّہ داران نے نیوکراچی
کی نوری مارکیٹ کی ایک دکان پر مدنی حلقہ لگایاجس میں مارکیٹ کے دوکانداروں سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کی۔
اسی طرح مجلس
تاجران کے تحت نیپا فرنیچر مارکیٹ میں بھی ایک دکان پر مدنی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔