مجلس تاجران کے تحت مدنی کام
عاشقان رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت کم وبیش دنیا کے 200ممالک اور 107سے زائد شعبہ جات
میں مدنی کام کر رہی ہے۔اسی میں ایک شعبہ” مجلس تاجران“ بھی ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں تاجروں کے
درمیان مدنی کام کررہی ہے
14 جولائی2019ء بروز اتواربعد نماز مغرب جمن شاہ چوک تحصیل
اوتھل بلوچستان میں تاجران اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع وقوع پذیر ہواجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور
مجلس تاجران کے کراچی سطح کے ریجن ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیانات کئے
اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس
تاجران اور مجلس تاجران براے گوشت کے ذمّہ دارا ن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
محمد اطہر عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی
اور اپنے شعبے مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔