دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سٹی ٹاؤن راولپنڈی میں ایک تاجر اسلامی  بھائی کے گھر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار محمد رضوان عطاری نے ’’میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی برکات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجر برادری کو مدنی چینل دیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔

دیگر شخصیات اور تاجران کے ساتھ امپیریل مارکیٹ راولپنڈی کے تاجران نے بھی اجتماع میلاد میں شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے تاجران راولپنڈی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت بینک روڈ صدر راولپنڈی میں 23اکتوبر2023ء کو عظیم الشان اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر حضرات نے شرکت کی ۔

ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی محمد رضوان عطاری نے’’ میلاد کی برکات اور مقصد میلاد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کا نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں ملتان سٹی محمد آرکیڈ میں تاجران اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران سٹی محمد راشد عطاری نے’’ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آقا کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان تاجران کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملاً شمولیت اخیتار کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: طارق امتیاز عطاری ملتان ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پنجاب پمکومیٹ (PEMCO MEAT) کمپنی سلاٹر ہاؤس لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘کے موضوع پر بیان فرمایا۔

اس اجتماع میں سلاٹر ہاؤس کے سی او، ایڈمنسٹریشن، ویٹرنری ڈاکٹرز، بیف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

٭اجتماع میلاد کےبعد پمکو میٹنگ ہال میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختتار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس موقع پر درج ذیل شخصیات نے شرکت کی۔

شریعی ایڈوائزرعاقب جاوید عطاری مدنی ،سلاٹر ہاوس کے سی او ضوریز افشار ،جنرل مینجر عمران ،ایڈمنسٹریشن سلاٹر ہاوس،سلاٹر ہاؤس کے ویٹرنری ڈاکٹرز،بیف ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر حاجی شہزاد احمد مالک،بیف ویلفیئر نائب صدرشان امیر حسین،بکر منڈی مٹن و بیف صدرحاجی شبیر ،قریشی برادری کے ندیم ،مٹن ہول سیل پیکارجناب حاجی اعجاز صاحب،کوٹ کمبوہ بکر منڈی عملہ،شالیمار ٹاؤن بیف صدر جناب مبین صاحب،نائب صدر شالیمار ٹاؤن کے عابد اورمٹن و بیف سلاٹنگ کے عملے نے شرکت کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سرحد چیمبر آف کامرس پشاور میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس اجتماع میں سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحاق سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ( نائب صدر اعجاز خان آفریدی،سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور،سرحد چیمبر کے سابق صدر عابد اللہ خان یوسف زئی،ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی غلام حسین ،جرنل سیکٹری سجاد خان اور اشتیاق محمد، فضل واحد اور دیگر موجودہ ممبران و اسٹاف ) نے شرکت کی۔ (رپورٹ:دعوت اسلامی پشاور خیبرپختونخوا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے  پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت تاجر حضرات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کی ترغیب پر وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نمازِ فجر کے بعد سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تاجران کے تحت مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  تحصیل ظفروال میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجر ان کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی تاجران نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے ’’ایک تاجر کو کیسے ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا جس پر تاجر حضرات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے تحصیل نارووال میں تاجر اسلامی بھائیوں میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران و تاجران نے شرکت کی ۔

شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجروں میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیزمارکیٹس میں درس فیضان سنت دینے کا ذہن دیا اور تاجروں کے مدنی قافلے شمالی علاقوں میں لے جانے اور انھیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 19جون بروز پیر2023ء کو گجرانوالہ کلاتھ مارکیٹ فتومنڈ بازار اور میاں سانسی فیکٹری ایریا میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں ٹاؤن اور مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

 صوبائی ذمہ  دار اویس رضا عطاری نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انھیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جبکہ دکان درس اور مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: قمر الدین عطاری میٹرو سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت 18 جون2023 ء کوراولپنڈی ،راجہ بازار کی صرافہ بازار/ گولڈ مارکیٹ میں تاجر اجتماع کا سلسلہ ہوا  جس میں صرافہ بازار یونین کے صدر سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر سناروں نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع میں صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو گناہوں سے بچتے ہوئے 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور نیک اعمال کرتے ہوئے اپنے معمولات زندگی چلانے کی ترغیب دلائی ۔

ساتھ تاجروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ آخر میں گولڈ مارکیٹ کے تاجران نے ہر ماہ مارکیٹ میں تاجر اجتماع رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اگلے ماہ یہ اجتماع یونین آفس میں کرنے کی پیشکش کی جس میں 200 کے زائد تاجروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اسی مارکیٹ میں بعد اجتماع ایک تاجر نے اپنی ایک خالی دکان مدرسہ بالغان اور نماز کورس وغیرہ کروانے کیلئے پیش کی ۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 جون 2023ء کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت راولپنڈی کے راجہ بازار کی شوز مارکیٹ میں تاجر حضرات  کے لئے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے بیان کیا۔

دوران بیان صوبائی ذمہ دار نے شوز مارکیٹ کے تاجران کو ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر مارکیٹ کے ہول سیل ڈیلرز نے عید کے بعد مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد رضوان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)