فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ تاجران اور نگرانِ فیصل آباد سٹی مولانا مظہر عطاری مدنی  نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجران کے درمیان بیان کیا جس میں انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیک لوگوں کے اوصاف بتاتے ہوئے نماز و روزہ کی پابندی کرنےاور شرعی اصولوں کے مطابق اپنی تجارت جاری رکھنے کے متعلق تاجران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)