25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سرحد چیمبر آف
کامرس پشاور میں اجتماع میلاد منعقد ہوا
جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب
عطاری نے میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس
اجتماع میں سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحاق سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ( نائب صدر اعجاز خان آفریدی،سرحد
چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور،سرحد چیمبر کے سابق صدر عابد اللہ خان یوسف
زئی،ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی غلام حسین ،جرنل سیکٹری سجاد خان اور اشتیاق محمد،
فضل واحد اور دیگر موجودہ ممبران و اسٹاف ) نے شرکت کی۔ (رپورٹ:دعوت
اسلامی پشاور خیبرپختونخوا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)