عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی کشمیر شیڈول کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت کی حاجی کبیر حسین کے گھر ہل کالونی غربی نکیال آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شخصیات و تاجران سے ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں سنت کے مطابق داڑھی رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر عاشقانِ رسول کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی کشمیر شیڈول کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت کی عبد الرحمٰن کے گھر ہل کالونی غربی نکیال آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شخصیات و تاجران سے ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر عاشقانِ رسول کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قراٰن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد روڈ گلشن کالونی فیصل آبادمیں وسیم عطاری کے گھر پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے غوثِ پاک کی سیرت کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجران سمیت بالخصوص حاجی نواز گل گڈو (امیدوار برائے ایم پی اے) نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”عشقِ رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے عشقِ مصطفیٰﷺ کے بارے میں بتایا۔واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کوٹ رادھاکشن کی تمام تاجر تنظیمات نے شرکت کی ہےجن کی تعداد کم و بیش 200 کے قریب تھی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری ) 


19 ستمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع   دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران شعبہ، صوبائی ذمہ داران، صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماہِ میلاد شریف کی آمد کے حوالے سے اجتماعاتِ میلاد، جلوسِ میلاد، تاجروں میں آقا ﷺ کی آمد کے تعلق سے خوشیاں منانے، مارکیٹ کی سجاوٹ اور اس موقع پر تقسیمِ رسائل کو عام کرنے کے علاوہ دیگر اہداف دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

1)عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ماہِ میلاد کے مدنی مذاکروں میں تاجر اسلامی بھائیوں کے وفد کی شرکت کروانا2)پنجاب پھر کے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کو خود کفیل کرنا3)شعبے کو خود کفیل کرنے کےساتھ ساتھ مزید عطیات جمع کرنا تاکہ دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کےشہر بچیکی ضلع ننکانہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجران نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے علم دین حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجو دعاشقانِ رسول کو علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن کے ذمہ دار حاجی محمد افضل عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پاک کلاتھ سنڈیکیٹ اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں وہاں کی اتھورٹی پرسنز سے ملاقات کی۔

افضل عطاری نے کلاتھ مارکیٹ اتھورٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دنیا بھر میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دی جانے والی امداد کے بارے میں بتایا۔ مزید انہیں بھی اس سلسلے میں اپنا حصہ ملانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 8 لاکھ 52 ہزار روپے عطیات پیش کئے۔ (رپورٹ: محسن عطاری راوی ٹاؤن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی سیالکوٹ میں سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر چیئرمین فضل جیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے چیئرمین فضل جیلانی کوشعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے  تاجران kpk صداقت عطاری اور شمشاد سبحانی عطاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چیئرمین کوٹ جونگڑو عرفان مہمند سمیت مختلف تاجرحضرات وشخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات شخصیات کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔دوسری جانب مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجر حضرات کی شرکت ہوئی۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: مردان ڈویژن ذمہ دار شمشاد عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پنجاب پاکستان کی کاپریٹ سوسائٹی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقےمیں ڈویژن لاہور کے ذمہ دار حاجی افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”نماز کا عملی طریقہ“ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:حافظ محمد عابد عطاری شعبہ رابط برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن ،  لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران مولانا محمد فہیم مدنی عطاری نے لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں مولانا محمد فہیم مدنی نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بیان کئے ،اس موقع پر لاہور ڈویژن مجلس تاجران کے نگران حاجی افضل عطاری ، اراکین ٹاؤن کارکردگی ذمہ داران سمیت مارکیٹ ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: سید شاہ زیب عطاری مجلس تاجران لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن لاہور کے نگران اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد اویس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مختلف اہم امور پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سید شاہ زیب عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)